تازہ ترین

’دعا ہے نیا سال پاکستان، عالم اسلام اور دنیا کیلیے باعث رحمت ہو‘

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سال نو 2023 پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی ہے کہ نیا سال پاکستان، عالم اسلام اور دنیا کے لیے باعث رحمت ہو۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے سال 2023 کے آغاز پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2022 میں تباہ کن سیلاب نے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان پہنچایا لیکن قوم نے ثابت قدمی، ایثار، حب الوطنی اور یکجہتی کے ساتھ چیلنجز کا مقابلہ کیا۔

صدر علومی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2022 پاکستان کے لیے ایک مشکل سال تھا، وزیراعظم

انہوں نے اپنے مختصر پیغام کے آخر میں دعا کی کہ نیا سال پاکستان، عالم اسلام اور دنیا کیلیے باعث رحمت ہو۔

Comments

- Advertisement -