اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

صدر مملکت اوروزیراعظم کا شیلا جیکسن لی کے انتقال پر اظہارافسوس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا شیلا جیکسن لی کے انتقال پر اظہارافسوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلاجیکسن انتقال کرگئیں، وہ امریکا میں پاکستان کی توانا آوازتھیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی کانگریس کی رکن کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے خاندان اور حامیوں سے تعزیت کی۔

- Advertisement -

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شیلا جیکسن پاکستان اور امریکا کے مضبوط تعلقات کی علمبردار تھیں، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

صدرآصف زرداری نے امریکی رکن  کانگریس کے انتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے خواتین اوربچوں سمیت انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھائی، پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے کیلئے ان کے کردار کو یاد رکھا جائے گا ، 2020 کے سیلاب کےدوران انکی کوششیں ناقابل فراموش ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  نے بھی امریکی رکن  کانگریس کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جمہوریت اور پاکستانی عوام سے وابستگی طویل تھی، انسانی حقوق، خواتین کے حقوق کی چیمپئن کی میراث رہنمائی کرتی رہے گی۔

چیئرمین سینیٹ نے امریکی رکن  کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ وہ  پاکستان کی سپورٹراوردوست تھیں، انھوں نےکانگریس میں پاکستان کیلئےآوازبلندکی، پاکستان ایک مخلص دوست سےمحروم ہوگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں