اسلام آباد : صدرمملکت ممنون حسین اوروزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےکرسمس کےموقع پراپنے پیغام میں کہا کہ کرسمس ہمیں انسانیت کی فلاح کا پیغام دیتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرسمس کے موقع پرصدرممنون حسین نے مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کی ملک کی ترقی واستحکام کے لیے گرانقدرخدمات ہیں۔
صدرمملکت نے کہا کہ آئین پاکستان تمام اقلیتوں کوبرابرکے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔
وزیراعظم کا کرسمس پر پیغام
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے مسیحی برادری کو کرسمس پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرسمس ہمیں انسانیت کی فلاح کا پیغام دیتی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملکی اقتصادی ومعاشرتی ترقی میں مسیحی برادری کا بڑا کردار ہے، مسیحی برادری کی مثبت کاوشیں ملکی ترقی کیلئےکارآمدہوں گی۔
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوارمنارہی ہے
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ حکومت پاکستان مذہب، عقیدے سے بالاترآزادی پریقین رکھتی ہے، مسیحی برادری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی کردارادا کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔