بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بابائے قوم کےافکارہمیں فکروعمل کی یکجاہی کاپیغام دیتے ہیں،صدر،وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بانی قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم ولادت پر صدر مملکت اوروزیراعظم پاکستان کا کہناہےکہ قائد کی تعلیمات پرعمل پیراہوکر اپنی صلاحیتوں کوملک کی تعمیروترقی کےلیے وقف کیاجائے۔

تفصیلات کےمطابق بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش پر صدر مملکت ممنون حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمدعلی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے افکار اور تعلیمات پر سچے دل سے عمل پیرا ہوکر ملکی ترقی میں اپناکردار اداکیاجائے۔

صدر مملکت ممنون حسین کا کہناہے کہ عزت نفس اور نظریاتی اساس پر ثابت قدمی سے جمے رہنااور ان کی شخصیت کا نمایاں پہلوہے،امانت اور دیانت ان کے ذاتی کردار کو قابل تقلید بناتے ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ قائداعظم محمدعلی جناح نے دنیا کے نقشے پر خودمختار ریاست کے قیام کے لیے اپنی جدوجہدمیں بکھرے ہوئے مسلمانوں کو ایک پرچم تلے جمع کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ قائداعظم محمدعلی جناح کہ ولولہ انگیز قیادت نے مسلمانوں کو اپنے مقاصد کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھنے پرقائل کیا اور اس عظیم مققصد کےلیے انہوں نے اپنی تمام مشکلات اور اختلافات بھلادیئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں