منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

بابائےقوم قائداعظم کے یوم ولادت پرصدرمملکت اوروزیراعظم کا پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم ولادت پر صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اوروزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بابائے قوم کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم نے برصغیر کے بکھرے مسلمانوں کو اکٹھا کیا۔

صدرمملکت نے کہا کہ قائد اعظم کے فرمان آج بھی اسی طرح قابل عمل ہیں جس طرح 7 دہائی قبل تھے ہمیں ان کے بتائے ہوئے اصولوں اتحاد، یقین اور تنظیم پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے قوم کو تاکید کی کہ آج ہم قائد اعظم کو خراج عقیدت ہی پیش نہیں کررہے بلکہ اپنے تصورات بھی ان کی تعلیمات کی روشنی میں ڈھالیں گے۔

صدر پاکستان نے کہا آج عہد کرتے ہیں کہ ہم بابائے قوم کے وژن کے تحت اپنے عظیم ملک کی خدمت کے لیے انفرادی اور اجتماعی طور پرانتھک محنت کریں گے۔

بابائےقوم قائداعظم کے یوم ولادت پروزیراعظم کا پیغام


دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے قائداعظم محمدعلی جناح کی سالگرہ پراپنے پیغام میں کہا کہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرانے اور قائد اعظم کے افکارات کو حقیقت میں ڈھالنے کے لیے ایک متحدی قوم کی حیثیت سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ انفرادی اور اجتماعی سطح پر ان کے بتائے گئے اصولوں پرعمل پیرا ہوکر ملک کو حقیقی فلاحی، ترقی یافتہ اور خوشحال ریاست بنانا ہے۔

بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کا یومِ ولادت آج منایا جا رہا ہے


واضح رہے کہ ملک بھر میں آج بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 143 واں یوم ولادت انتہائی عقیدت واحترام اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں