اسلام آباد : صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے سینتالیسویں صدر بن گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا میں شراکت داری مزیدمضبوط کرنے کیلئے ملکرکام کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں عظیم اقوام نےخوشحالی اور امن کیلئےہمیشہ ملکرکام کیا، قیام امن کےحصول کےلئےاشتراک کاسلسلہ جاری رہے گا۔
صدرمملکت آصف زرداری کی ڈونلڈ ٹرمپ کوحلف اٹھانےپرمبارکباد دیتے ہوئے امریکی صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گذشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اُٹھایا تھا ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نےصدرسےعہدے کاحلف لیا۔
واشنگٹن ڈی سی میں مائنس تھری درجہ حرارت کے سبب ان ڈورتقریب کا اہتمام کیا گیا، کیپٹل ہل روٹنڈا ہال میں تقریب کےدوران نائب صدرجے ڈی وینس نے بھی حلف اٹھایا۔
تقریب میں صدرٹرمپ کے اہلخانہ، سابق صدور بل کلنٹن،جارج بش اور بارک اوباما بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک، گوگل کےسی ای او سُندرپچائی،میٹا کے سی ای اومارک زکربرگ، ٹک ٹاک کےسی ای اوشوچیو اور دیگراہم شخصیات بھی موجود تھیں۔