راولپنڈی : صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس ثاقب رفیق کا کہنا ہے کہ بجلی کے موجودہ نرخوں پر کاروبار نہیں کیا جاسکتا، لوگ دکانیں اور فیکٹریاں بند کرنےپرمجبور ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں تاجروں رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، راولپنڈی چیمبرکے صدر ساجدرفیق نے کہا کہ بجلی کی موجودہ قیمت میں بین الاقوامی مارکیٹ کا مقابلہ نہیں کرسکتے، ایک ممبر کا 21لاکھ روپے کا بل آیاوہ فیکٹری بند کررہا ہے،ساجدرفیق
ساجد رفیق نے بتایا کہ ہم 34کروڑ کا بل مختلف اداروں کو دے رہےہیں، لوگ دکانیں اور فیکٹریاں بند کرنےپرمجبور ہوگئے،بجٹ تجاویز دیتے ہیں کچھ مان لی جاتی ہیں کچھ نہیں۔
صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے کہا کہ اربوں روپے سالانہ نقصان والے اداروں کو بند کیا جائے، آج لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئےہیں، کہا جا رہا ہے آنے والے دنوں میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگا، ٹیکسوں میں اضافہ ہورہا ہے، ان حالات میں کاروباری لوگ کیسے کام کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے،حکومت پر اس پر توجہ دینی چاہیے، آج امپورٹراورایکسپورٹردونوں پریشان ہیں، حکومت کو چاہیےمتبادل ذرائع سے ٹیکس کلیکشن پرتوجہ دیں۔
انھوں نے بتایا کہ 45ہزاربجلی کی قیمت ہے اور اس پر 75ہزار روپے ٹیکس ہے، نااہل قسم کے ادارے ہیں جن کے پاس ٹیکس کلیکشن کی صلاحیت نہیں۔
ساجد رفیق نے روز دیا کہ ہمیں آئی پی پی سے جان چھڑانے کی ضرورت ہے، تیل امپورٹ کرکےبجلی بنارہےہیں اس سےجان چھڑانے کی ضرورت ہے، بجلی مہنگی ہوگی تو ہم کاروبار نہیں کرسکیں گے، تمام حلقوں کو میسج دیتاہوں اس ایشوپر توجہ دیں۔