تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

صدر نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کا وزیراعظم کا مشورہ مسترد کردیا

صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ گورنر صدر کی منظوری کے بغیر نہیں ہٹایا جاسکتا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کردی ہے اور کہا ہے کہ گورنر کو صدر کی منظوری کے بغیر نہیں ہٹایا جاسکتا ہے۔ آرٹیکل 101 کی شق 3 کے تحت گورنر صدر کی رضا مندی تک رہے گا۔

صدر عارف علوی نے وزیراعظم کی گورنر کو ہٹانے کی ایڈوائس مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ گورنر پنجاب پر نہ تو بدانتظامی کا الزام ہے نہ کسی عدالت سے سزا ہوئی اور نہ ہی انہوں نے کوئی خلاف آئین قائم کیا ہے لہذا انہیں نہیں ہٹایا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر کا فرض ہے کہ آرٹیکل41 کےمطابق ملکی اتحاد کی نمائندگی کرے، گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی سے متعلق رپورٹ ارسال کی تھی، یقین ہے کہ گورنر کو ہٹانا غیر منصفانہ اور انصاف کے اصولوں کیخلاف ہوگا، ضروری ہے موجودہ گورنر جمہوری نظام کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنے عہدے پر رہیں۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ آرٹیکل 63 اے ممبران کو خریدنے جیسی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کرتا ہے، مشکل وقت میں دستور کےاصولوں پر قائم رہنے کیلئے پرعزم ہوں اور گورنر پنجاب کو ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس کو مسترد کرتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -