تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

متحدہ عرب امارات کےصدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان انتقال کر گئے

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان انتقال کرگئے ہیں شیخ خلیفہ کے انتقال پر یو اے ای حکومت نے ملک بھر 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان انتقال کرگئے، ان کی عمر 73 برس تھی۔

صدر یو اے ای کے انتقال پر ملک بھر میں 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اے آر وائی فیملی نے بھی شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان یو اے ای کے دوسرے صدر اور شیخ زاید کے سب سے بڑے بیٹے تھے، انہوں نے اپنے ملک کے لوگوں کیلیے باوقار زندگی یقینی بنائی اور ان کے دور حکومت میں یو اے ای نے تیز رفتار ترقی دیکھی۔

شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان 3 نومبر 2004 سے یواے ای کے صدر تھے اور انہوں نے ملک کیلئے پہلا اسٹریٹجک منصوبہ بھی بنایا تھا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر شخصیات نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے شیخ خلیفہ بن زایدال نہیان کےانتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو اے ای وژنری رہنما اور پاکستان عظیم دوست سے محروم ہو گیا ہے اور ہم یواے ای کی حکومت اورعوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی  کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سمیت پاک فوج کے تمام رینکس نے یو اے ای صدر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ایک قریبی دوست سے محروم ہوگیا ہے، اللہ تعالیٰ  مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور مرحوم کے خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔

اس کے علاوہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے بھی صدر یو اے ای کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -