اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

صدرمملکت ممنون حسین کا راولپنڈی عسکری ادارہ امراض قلب میں طبی معائنہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : صدر مملکت ممنون حسین راولپنڈی کے اسپتال میں معمول کا طبی معائنہ کرانے پہنچ گئے ، اس موقع پر ہسپتال میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین کا راولپنڈی میں عسکری ادارہ امراض قلب میں معمول کا طبی معائنہ ہوا۔ صدر ممنون کے دل کے معائنے کے علاوہ آنکھوں کا معائنہ بھی کیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق ان کی تمام رپورٹس تسلی بخش ہیں

- Advertisement -

ایوان صدر کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کی تمام طبی رپورٹیں درست ہیں اور انکا معمول کا طبی معائنہ ہوا۔


مزید پڑھیں : صدرممنون حسین کی طبعیت ناساز ، اسپتال منتقل


یاد رہے رواں سال مئی میں صدر ممنون حسین کو سینے میں تکلیف کے بعد آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد فراہم کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں