ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

صدر کا گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ، جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر مسلح افواج کی تعریف

اشتہار

حیرت انگیز

صدرمملکت آصف علی زرداری نے گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی بھی صدر زرداری کے ہمراہ تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صدرمملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا، کورکمانڈر منگلہ اور کورکمانڈر گوجرانولہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ صدرمملکت نے معرکہ حق کے دوران مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور کامیابیوں کو سراہا، صدر نے بلااشتعال جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر مسلح افواج کی تعریف کی۔

صدر نے مادروطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ قوم شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

آصف زرداری نے کہا کہ وطن کے سپوتوں نے قوم کے تعاون سے وطن کا دفاع یقینی بنایا، جوانوں نے جرت، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے دشمن کےعزائم ناکام بنائے۔

انھوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے چند گھنٹوں میں مسلح افواج نےدشمن کی جارحیت کو پسپا کیا، یہ کارنامہ پاکستان کی قابلیت، قوت اور قومی اتحاد کی علامت ہے۔

آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ صدرمملکت آصف زرداری نے افسروں اور جوانوں سے بات چیت کی، صدر نے آپریشن بنیان مرصوص کامیاب بنانے پر افسروں اور جوانوں کی قابلیت کو سراہا۔

پاک افواج کی شاندار فتح، آئی ایس پی آر نے راحت فتح کی آواز میں ملی نغمہ جاری کردیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں