جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

’صدر مملکت مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط کر دیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سیکریٹری جنرل جمعیت علما اسلام مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ صدر مملکت مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط کر دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں مدارس رجسٹریشن سے متعلق بل پاس کر چکے ہیں دینی مدارس کے بل پر دستخط کے حوالے سے صدر کی جانب سے تاخیر ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں صرف دینی مدارس کے بل پر ہی بات ہوئی۔

- Advertisement -

قبل ازیں مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے دستخط میں تاخیر پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے اور ملاقات میں سربراہ جےیوآئی کو مدارس رجسٹریشن بل کے بارے میں اعتماد میں لیا۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ صدر کا تعلق پارٹی سے نہیں ریاست سے ہوتا ہے ہوسکتا ہے مدارس بل کی منظوری سے ریاست کومسئلہ ہو، بلاول سےمولانا کی ملاقات اچھی رہی وہ اس مسئلے پر پہلے بھی ہمارے ساتھ تھے اب بھی ہیں۔

رہنما جمعیت علمائے اسلام (ف) حافظ حمداللہ نے سوال اٹھایا ہے کہ بتایا جائے مدارس رجسٹریشن بل پر صدرپاکستان دستخط کیوں نہیں کر رہے؟

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل 26ویں آئینی ترمیمی کا حصہ ہوتے ہوئے ایوان صدر میں لٹکایا گیا، بل دونوں ایوانوں سے پاس ہونے تک پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو آن بورڈ تھے پھر رکاوٹ کیا ہے، کون ہے اورکیوں ہے؟

رہنماجمعیت علمائےاسلام کا کہنا تھا کہ کیا ایوان صدر پارلیمنٹ سے سپریم ہےجو مدارس بل میں رکاوٹ بن رہا ہے؟ بلاول کردار ادا کریں اور پاپا سے کہیں بات پارلیمنٹ کی سپرمیسی کی ہے بصورت دیگر فضل الرحمان ’’تنگ آمد بجنگ آمد‘‘ فارمولے پر عمل کرنے میں حق بجانب ہیں۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ پھر اس کا راستہ روکنا نہ ڈائیلاک سے ممکن ہو گا نہ لاٹھی سے، بلاول کے پاس یہی 2 آپشن ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں