اسلام آباد : چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہبازشریف کی سالگرہ پر تہنیتی خط میں کہا کہ آپ کے ساتھ متعدد شعبوں میں تعاون اورجدیددورمیں مستقبل کیلئےکام کرنا چاہتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہبازشریف کی سالگرہ پر تہنیتی خط بھیجا ،چینی صدر کا خط پاک چین سفارتی تعلقات کی مضبوطی کی جانب غیر معمولی پیشرفت ہے۔
شی جن پنگ نے خط میں وزیراعظم کو سالگرہ پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورچین کٹھن اوراچھےوقتوں کےاسٹریٹیجک تعاون کےشراکت دارہیں،خط
خط میں کہا گیا کہ تاریخ گواہ ہےدونوں ممالک نےہمیشہ ایک دوسرےپربھروسہ کیااورساتھ دیا، دونوں ممالک میں ایسارشتہ قائم ہواجس پربدلتاہواعالمی منظرنامہ اثراندازنہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں برس جون میں وزیراعظم پاکستان نےچین کا کامیاب دورہ کیا، دورےمیں ہمارے مابین خوشگوارتبادلہ خیال ہوااورمتعددامورپراتفاق ہوا۔
خط میں مزید کہا کہ چین پاکستان تعلقات کی مضبوطی میرےلئےانتہائی اہمیت کی حامل ہے، چین پاکستان اسٹرٹیجک تعاون کے فروغ اورسی پیک کیلئےکام کرنےکاخواہاں ہوں، آپ کیساتھ متعددشعبوں میں تعاون اور جدیددورمیں مستقبل کیلئےکام کرنےکاخواہاں ہوں۔