جمعرات, مئی 1, 2025
اشتہار

بھارتی جارحانہ رویہ، صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

پاک بھارت موجودہ کشیدہ صورتحال کے درمیان صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات ایوان صدر میں ہوئی، اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ بھی موجود تھے، ملاقات میں پہلگام واقعے کے تناظر میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بھارتی جارحانہ رویے اور اشتعال انگیز بیانات پرگہری تشویش کا اظہار کیا گیا، دنوں رہنمائوں نے ملکی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

پاک بھارت کشیدگی: پاک فوج کی جدید ہتھیاروں کیساتھ جنگی مشقیں جاری

جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ افواج پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، پاکستانی قوم متحد ہے، اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے، پاکستان علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کریگا۔

جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دےگا، ملاقات میں ممکنہ بھارتی جارحیت پر پاکستان کے ردعمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

بھارت کو ملنے والا جواب فوری اور بھرپور ہوگا، آرمی چیف کا ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجزکا دورہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں