اشتہار

صدارتی امیدوار: پیپلز پارٹی کا ہنگامی اجلاس، اعتزاز احسن کا نام واپس لینے پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صدارتی انتخاب میں ن لیگ کی جانب سے اعتزاز احسن کے نام پر اعتراض کے بعد پیپلز پارٹی نے نئے ناموں پر غور شروع کردیا، مشاورت کے بعد آج ہی نام (ن) لیگ کو بھجوادیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے زرداری ہاؤس میں پیپلزپارٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، رہنماؤں نے صدر کے نام کیلئے اعتزا احسن کے بجائے دیگر ناموں پر مشاورت کی، اجلاس میں بلاول بھٹو اور آصف زرداری کانفرنس کال کے ذریعے شریک ہوئے،اس موقع پر سید خورشید شاہ، شیری رحمان، قمرزمان کائرہ، راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے اعتراض کے بعد پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کے علاوہ ایک اور نام دینے پرتیار ہے، صدارتی انتخاب کیلئے دوسرےامیدوار کےنام کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

پیپلزپارٹی ہرحال میں اپنی پارٹی کاامیدوارلاناچاہتی ہے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مشاورت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد نئے صدارتی امیدوار کا نام آج ہی ن لیگ کو بھجوادیا جائے گا، اجلاس میں فرحت اللہ بابر، خورشید شاہ، فاروق ایچ نائیک، میاں رضا ربانی اور تاج حیدر سمیت پارٹی کے سینئرناموں پرمشاورت کی گئی۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن جماعتوں کا متفقہ صدارتی امیدوارلانے کا فیصلہ، اعلان کل کیا جائے گا

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کو نون لیگ کی جانب سے پیشکش کی گئی تھی کہ اگر وہ صدارتی امیدوار کے لیے اعتزاز احسن کے علاوہ کوئی اور نام پیش کرے تو اس پر مشاورت ہو سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں