تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بھارتی ریاست میں صدارتی راج کا مطالبہ

بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے اور مسلم فورم نے ریاست میں صدارتی راج کا مطالبہ کردیا ہے۔

بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کا معاملہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتا جارہا ہے اور حجاب معاملے پر ریاستی حکومت کے متعصبانہ رویے کے بعد ریاست میں صدارتی راج کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے مسلم فورم نے بھارت کے صدر رام ناتھ کووند کو خط لکھا ہے جس میں ریاست کرناٹک میں صدارتی راج کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں مسلم فورم کی جانب سے ہندو انتہا پسند جماعتوں کی جانب سے نفرت انگیز بیانات کی نشاندہی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ریاست میں مسلمان مخالف جذبات کو ہوا دی جارہی ہے۔

خط میں بھارتی صدر کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ریاست کرناٹک میں دو ماہ سے نفرت انگیز واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں اس لیے ریاست میں صدارتی راج نافذ کیا جائے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ریاست کرناٹک میں حجاب تنازع اس وقت شروع ہوا جب اسکولوں میں طالبات کے حجاب پہن کر آنے پر پابندی عائد کردی گئی اور سینکڑوں طالبات پر اسی وجہ سے تعلیمی اداروں کے دروازے بند کردیے گئے کہ انہوں نے یہ پابندی ماننے سے انکار کردیا تھا۔

بعد ازاں جلتی پر تیلی کا کام بھارتی عدالت نے کیا جس نے حجاب پر متنازع اور متعصبانہ فیصلہ دیکر ایک جانب مسلمانوں کو رنجیدہ کیا دوسری جانب یہ فیصلہ مسلم مخالف جذبات کو مزید ہوا دینے کا سبب بنا۔

اس متنازع عدالتی فیصلے کے خلاف مسلم تنظیمیں ہڑتال بھی کرچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -