اشتہار

صدر مملکت کا الیکشن کمیشن کو خط غیر آئینی ہے، وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر مملکت کا الیکشن کمیشن کو خط غیر آئینی ہے انہوں نے آئین سے انحراف کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔

جس میں وزیر اعظم نے صدر مملکت کو خط لکھنے سے متعلق اعتماد میں لیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا صدرمملکت کا الیکشن کمیشن کو خط غیر آئینی ہے انہوں نے آئین سے انحراف کیا۔۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صدرمملکت دوسری بار آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ اجتماعی کوششوں سےہی ملک کو چیلنجنگ مرحلے سےنکالا جا سکتا ہے، کفایت شعاری کے اقدامات کی شروعات کابینہ کی جانب سے کی گئی ہے، ارکان نے رضاکارانہ طور پر تنخواہوں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا جس سے دو سو دو ارب روپےکی بچت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں