اشتہار

پریذیڈنٹ ٹرافی فائنل: ایس این جی پی ایل نے واپڈا کو عبرتناک شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل میچ میں ایس این جی پی ایل نے واپڈا کو بہت بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل مقابلے میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا، میچ میں ایس این جی پی ایل نے واپڈا کو 519 رنز سے ہرا دیا، واپڈا کو جیتنے کے لیے 686 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم صرف166 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ایس این جی پی ایل کی ٹیم نے واپڈا ٹیم کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، میچ کے اسٹینڈ آؤٹ پرفارمر شاہنواز دھانی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ دریں اثنا، صاحبزادہ فرحان 161 رنز کے شاندار اسکور کے ساتھ سر فہرست رہے۔

- Advertisement -

شاہنواز دہانی اور صاحبزادہ فرحان کی جوڑی کو ٹیم کی فتح میں شاندار کردار ادا کرنے پر مین آف دی میچ ایوارڈز سے نوازا گیا۔

 wapda

عابد علی، کامران غلام، سعود شکیل، اسد شفیق، میر حمزہ، اور دیگر کھلاڑیوں کی قابل ذکر شاندار کارکردگی نے ایس این جی پی ایل کی شاندار فتح کو یقینی بنانے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ایس این جی پی ایل، محمد اسماعیل قریشی، بورڈ کے دیگر اراکین، مینیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل، پریزیڈنٹ سپورٹس امتیاز محمود و ایس این جی پی ایل کی پوری مینیجمینٹ اور ملازمین کو اس شاندار کامیابی پر فاتح ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فتح نہ صرف ٹیم کی غیر معمولی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے بلکہ کرکٹ کے میدان میں بہترین کارکردگی کے لیے ایس این جی پی ایل کے عزم کو بھی تقویت دیتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں