ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کشمیر کو کسی نے بیچا نہ کسی میں ایسا کرنے کی ہمت ہے، صدر آزاد کشمیر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر کو کسی نے بیچا نہ کسی میں ایسا کرنے کی ہمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہوکر کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے، پاکستان عالمی فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان اور کشمیریوں میں نفرتیں پھیلانا چاہتا ہے، تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے اتحاد و اتفاق ضروری ہے، مسئلہ کشمیر پر بھارتی سول سوسائٹی کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔

مسعود خان نے کہاکہ پاکستان نے کشمیریوں کی آزادی کے لیے 6 جنگیں لڑی ہیں، بھارت کے پاکستان پر حملے کو خارج ازمکان قرار نہیں دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیرکا دفاع کرنے پر پاک فوج کےمشکور ہیں، مسعود خان

صدر آزاد کشمیر کے مطابق پاکستان بھارت کے مابین محدود جنگ جوہری جنگ میں تبدیل ہوگی، عالمی برادری مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ڈھونڈنے میں کردار ادا کرے۔

مسعود خان نے کہا کہ مودی و حمایتی جماعتیں بھارت میں ہندووتوا کے نظریے پر گامزن ہیں۔

واضح رہے کہ آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 65ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں