اشتہار

‘ حکومت یا ریاست کمزور نہیں اور نہ دھمکی کے ذریعے بلیک میل ہوگی ‘

اشتہار

حیرت انگیز

مشیر داخلہ بلوچستان ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ حکومت یا ریاست کمزور نہیں اور نہ دھمکی کے ذریعے بلیک میل ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مشیر داخلہ بلوچستان ضیا اللہ لانگو نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرنل لئیق مرزا اور انکے کزن کو اغوا کرکے شہید کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے زیارت میں آپریشن کیا گیا جس میں مقابلے کے بعد 9 افراد مارے گئے۔ واضح کرنا چاہتا ہوں آپریشن میں کوئی ایسا شخص نہیں مارا گیا جو لاپتہ ہو۔ ہمارے ریکارڈ کے مطابق کچھ لوگ ملک سے باہر ہیں۔

مشیر داخلہ نے کہا کہ واقعے کے بعد لواحقین نے دھرنا دیا کہ ہمارے لوگ مار گئے ہیں۔ حکومت نےمظاہرین سے مذاکرات کیے اور تحریری معاہدہ ہوا۔ جوڈیشل کمیشن کا تحریری معاہدہ موجود ہے۔ ہم نے دھرنا دینے والوں کا جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ بھی پورا کیا۔ نام نہاد لیڈر معاہدے کے بعد خواتین اور بچوں کو دھرنے پر بٹھا کر خود چھپ گئے۔ ریڈ زون کے باہر دھرنے سے ٹریفک نظام متاثر اور شہریوں کو مشکلات ہیں۔

- Advertisement -

ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ بعض حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر منظم مہم بھی چلائی گئی ہے۔ ریاست کی بھی برداشت کی حد ہوتی ہے۔ بدقسمتی سے حکومت کی افہام وتفہیم کی پالیسی کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے لیکن حکومت یا ریاست کمزور نہیں اور نہ دھمکی کے ذریعے بلیک میل ہوگی۔ حکومت کا اب خاموش بیٹھنا نالائقی سمجھا جائے گا۔ سرکاری امورمیں خلل پر حکومت کا خاموش رہنا جائز نہیں

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ  میر عبدالقدوس بزنجو وضع دار سیاستدان ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ باہمی اتفاق و اتحاد سے امور کو نمٹایا ہے۔ ہم اب بھی شرکا کو دھرنا پُر امن طور پر ختم کرنے کے لیے قائل کریں گے۔ دھرنےکےشرکا نہ مانے تو مجبوراًقانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا پڑے گا۔

مشیر داخلہ نے کہا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلیے بلوچستان حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں