تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

آرمی چیف نے مسلح افواج کی تمام میڈیکل کور کو تعیناتی کا حکم دیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر آرمی چیف نے مسلح افواج کی تمام میڈیکل کور کو تعیناتی کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو یوم پاکستان مبارک ہو، 80 برس قبل آج ہی کے دن ہمارے رہنماؤں نے منزل کا تعین کیا، آج ہمیں ایک نیا چیلنج درپیش ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ غیور قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر اس وبا پر قابو پالے گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو کرونا وائرس جیسی آفات کا سامنا ہے، ترقی یافتہ ممالک بھی کرونا وائرس کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں، عوام متحد ہوکر ہی اس چیلنج سے نبرد آزما ہوسکتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت کرونا وائرس کا شدید چیلنج درپیش ہے، یہ حقیقت ہے چیلنجز کا سامنا کرکے ہی قومیں منزل پاتی ہیں، افواج پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے، عوام کا ساتھ ہی اس صورتحال سے نکلنے میں مددگار ہوسکتا ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ گزشتہ روز خصوصی کور کمانڈر کانفرنس میں کرونا سے نمٹنے کے لیے ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا، حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت طلب کرلیا ہے، آرمی چیف نے مسلح افواج کی تمام میڈیکل کور کو تعیناتی کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے ایک ماہ کی تنخواہ، بریگیڈیئرز نے تین دن کی تنخواہ کرونا سے نمٹنے کے لیے دی ہیں، خود اور اپنے پیاروں کو گھروں تک محدود رکھیں، آج جس خطرے کا سامنا ہے ایسا کسی نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔

Comments

- Advertisement -