اسلام آباد : سینئررہنماؤں نے کیپٹن (ر) صفدر کے اے آر وائی نیوز کو دیئے گئے انٹرویو پر نوازشریف اور مریم نواز سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کے اے آر وائی نیوز کو دیئے گئے انٹرویو کے معاملے پر سینئررہنماؤں نے نوازشریف اور مریم نواز سے ناراضی کا اظہار کردیا۔
سینئر رہنماوں نے نواز شریف اور مریم نواز سے انٹرویو پر ناراضی کا اظہار کیا! لیگی قیادت پر پارٹی رہنماوں کا کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف کارروائی کیلئے دباو#ARYNews pic.twitter.com/xFlQbRWfo9
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) February 14, 2023
ذرائع نے بتایا کہ لیگی قیادت پر پارٹی رہنماؤں کا کیپٹن(ر) صفدر کیخلاف کارروائی کیلئے دباؤ ہے، چندرہنماؤں نے آئندہ انتخابات میں کیپٹن(ر) صفدر کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دباؤ ڈالنے والوں میں لندن جا کر نوازشریف سے مشاورت کرنیوالے شامل ہیں، رہنماؤں نے کہا ہے کہ شوکاز کریں یا آئندہ انتخابات میں مانسہرہ سے کسی اور کو ٹکٹ دیں۔
لیگی رہنماؤں نے رائے دی ہے کہ ایسے بیانات کو روکنےکےلیےجواب طلبی ہونی چاہیے، کیپٹن(ر)صفدر کے انٹرویو سے ن لیگ کے بیانیے کو زد پہنچی ہے۔
خیال رہے کیپٹن(ر) صفدر نے اپنے انٹرویو میں نوازشریف کو مشورہ دینے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
واضح رہے 2018 میں کیپٹن (ر) صفدر کے نااہل ہونے پر حلقے سے ان کے بھائی منتخب ہوئے تھے۔