ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

بھارت میں نئی وبا کا پھیلاؤ، متعدد بچے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پھیلنے والی وبا نے 36 بچوں کی جان لے لی ہے۔

کرونا وائرس کے بعد سے بھارت میں وباؤں کا سلسلہ چل نکلا ہے حال میں وارد ہونے والے ‘ایڈینو وائرس’ نے خوف پھیلادیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وائرس کا زیادہ دباؤ بھارتی ریاست مغربی بنگال میں دیکھا جارہا ہے، جہاں نو روز کے دوران 36 بچے جان سے گئے۔

- Advertisement -

مغربی بنگال کے محکمہ صحت اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ریاست میں یہ وبا خطرناک شکل اختیار کرچکا ہے۔

ریاست میں بچوں کی دیکھ بھال کے یونٹس میں تمام بستر مکمل طور پر بھر چکے ہیں جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں کے پیڈیاٹرک کیئر یونٹس میں بھی اسی طرح کی صورتحال کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الرٹ: جان بچانے والا انجکشن خطرناک قرار

رپورٹ کے مطابق مٹیابروز کے علاقے میں نادیال سے تعلق رکھنے والی خاتون کو 26 فروری کو بخار، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف جیجسی ایڈینو وائرس کی علامات کے ساتھ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ علاج کے باوجود اس کی صحت میں کوئی بہتری نہیں آئی اور اتوار کی صبح وہ چل بسی۔

ریاستی محکمہ صحت نے ڈاکٹرز، خاص طور پر اطفال( چائلڈ اسپیشلسٹ) کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے کہ وہ فلو جیسی علامات کے ساتھ داخل ہونے والے بچوں، خاص طور پر دو سال یا اس سے کم عمر کے بچوں کی خصوصی دیکھ بھال کریں، انہیں اڈینو وائرس سے متاثر ہونے کا سب سے زیادہ خطرہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں