تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

خاموش قاتل غذائیں

انسان توانائی کا توازن اور صحت مند وزن حاصل کرنے کے لئے زیادہ پھل، سبزیاں، مکمل گندم اور گری دار میوے استعمال کرتا ہے، مگر اس کے علاوہ اسے یہ بھی معلوم ہونا ضروری ہے کہ روز مرہ معاملات میں کسی ایسی چیز کی زیادتی نہ ہوجائے جو صحت کے لئے نقصان دہ ہوں، آئیے ہم آپ کو اس طرح کی کچھ اقدامات سے آگاہ کرتے ہیں۔

نمک کا کم سے کم استعمال

ماہرین کا کہنا ہے کہ نمک کا بے دریغ استعمال بلڈ پریشر، امراضِ قلب ، گردوں کے امراض اور معدے کے کینسر کی وجہ بن سکتی ہے، یہی وجہ ہے کہ طبی ماہرین نے نمک کو کم سے کم استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے، ماہرین اس بات پر متفق ہے کہ پانچ (5) گرام سے کم (تقریبا 1 چائے کا چمچ) دن میں آیوڈین ملا نمک استعمال
کیا جاسکتا ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند رہنے کے لئے ڈبے کے بجائے تازہ پولٹری، مچھلی اور بنا چربی کا گوشت استعمال کریں، اس کے علاوہ ڈبے اور سیل کھانے پر کھانا لیبل پڑھیں اور کم نمک والے کھانے کا انتخاب کریں،صرف کهانے میں نمک کا استعمال کریں، روٹی بناتے وقت نمک کا استعمال ہرگز نہ کریں، اس کے علاوہ نمک کے بغیر چاول اور پاستا بنائیں۔

شوگر(چینی) کی پابندی

روز مرہ کی زندگی میں تمام قسم کےسافٹ ڈرنک پینے سے بچیں، تقریبآ ان سب میں بہت زیادہ چینی ہوتی ہیں، اس کے علاوہ جوس جو تازہ پھل سے نہیں بنا، اس میں بہت زیادہ چینی شامل ہوتی ہیں، لہذا اس سے بچنے کی کوشش کریں. ہمیشہ تازہ پھل کهایا کریں، اگر آپ پھل کا جوس پینا پسند کرتے تو اپنے آپ کو دن میں ایک کپ تک محدود رکهیں۔

اس کے علاوہ مٹھائی کم کھائیں،کوکیز اور کیک جیسی مصنوعات میں چینی بہت زیادہ مقدار میں شامل هوتی ہے،کوشش کرے کہ انہیں کم سے کم استعمال میں لائیں۔

چربی کی زیادتی سے بچیں

روز مرہ معاملات میں چکنائی اور چربی کی مقدار کو محدود کریں، کیونکہ سیر شدہ چکنائی دل کی بیماریوں کے خطرے میں اضافہ کرتی ہے، اس کے علاوہ تلے ہوے کھانے کم سے کم استعمال کریں، کیونکہ ان میں سیر شدہ چکنائی یا چربی بہت ذیاده ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -