اشتہار

سابقہ حکومت نے 35 ہزار اسلحہ لائسنس جاری کیے، وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں پرائیوٹ لوگوں کو آٹومیٹک اسلحہ رکھنے کی اجازت ہے، سابقہ حکومت نے ممنوعہ بور کے 35 ہزار اسلحہ لائسنس جاری کیے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان 2 کروڑ 70 لاکھ لوگوں کا ملک ہے جہاں کے 1 کروڑ 2 لاکھ عوام باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں آٹو میٹک اسلحے کا لائسنس دیا جاتا ہے، سابقہ حکومت نے 35 ہزار ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کیے جنہیں معطل کرنے کے لیے اقدامات جاری کردیے گئے۔

- Advertisement -

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت ماضی کی غلطیوں کو سدھارنے کے لیے عمل پیرا ہے، حکومت تعلیمی اصلاحات پر صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، معاشی پالیسیوں میں استحکام کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا اور پاکستان میں کسی سرمایہ کار کا پیسہ ضائع نہیں ہوا۔

اسلحہ لائسنس معطل

وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر وفاقی وزیرداخلہ نے تمام خود کار ہتھیاروں کے اسلحہ لائسنس معطل کردیے، اس ضمن میں باضابطہ نوٹی فکیشن رواں ہفتے جاری کیا گیا تھا۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ممنوعہ بور کا اسلحہ رکھنے والے افراد 15 جنوری تک اپنے لائسنس کو سیمی آٹو میٹک لائسنس میں تبدیل کروالیں تاہم جو لوگ خودکار اسلحہ حکومت کو جمع کروائیں گے انہیں 50 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔

وزاتِ داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق 15 جنوری کے بعد تمام خود کار اسلحہ لائسنس منسوخ کردیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے رواں برس اگست میں وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد ایوان میں خطاب کرتے ہوئے خودکار ہتھیاروں کے لائسنس معطل کرنے کا اشارہ دیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں