اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

20کلو آٹے کی قیمت میں 5.95 فیصد کمی ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مئی کے مقابلہ میں جون میں 5.95 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق مئی 2023 میں ملک میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت2696.40 روپے ریکارڈکی گئی جوجون میں کم ہوکر2535.89 روپے ہوگئی، مئی کے مقابلہ میں جون میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلہ کی قیمت میں اوسط کمی کی شرح 5.95 فیصدریکارڈکی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق جون میں اسلام آباد میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلہ کی قیمت 2625.90 روپے، راولپنڈی 2617.39 روپے،گوجرانوالہ 2486.78 روپے، سیالکوٹ 2463.65 روپے، لاہور2470.70 روپے، فیصل آباد2316.19 روپے، سرگودھا2465.17 روپے ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ ملتان 2410.94 روپے، بہاولپور2415.43 روپے، کراچی 2773.67 روپے، حیدرآباد2786.64 روپے، سکھر2494.71 روپے، لاڑکانہ 2483.23 روپے، پشاور2517.55 روپے، بنوں 2535.73 روپے، کوئٹہ 2672.20 روپے، اورخضدارمیں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2624.88روپے ریکارڈ کی گئی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں