چیئرمین پاکستان فلور ملز عاصم رضا نے کہا ہے کہ ہم چاہتےہیں کسان کی سستی گندم نہ بکے کیونکہ روٹی کی قیمت سستی ہوگی تو اس کا نقصان کسان کو اٹھانا پڑے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایک مل کے پاس 2لاکھ بوری کی کیپسٹی نہیں ہے حکومت نے کہا 15 لاکھ ٹن ہم نے کہا 25 لاکھ ٹن گندم پیسنےکیلئےتیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تین دن میں ہمیں جواب دینا ہے اس کے بعد لائنسنس کینسل کر دیئے جائے گے جب ہمارے لائسنس ہی کینسل کردیں گےتو ملیں کیسے چلیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 1150 کےقریب فلور ملز ہیں جب کہ لوگوں کے پاس جو پرائیویٹ گودام ہیں اس کی کوئی پالیسی نہیں۔
پنجاب حکومت کاشتکاروں سے 25 فیصد گندم نہ خریدنے والی فلور ملوں کا لائسنس منسوخ کر دے گی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔
پنجاب حکومت نے گزشتہ دنوں کاشتکاروں کے لیے 110 ارب کے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا تھا اور صوبے کی فلور ملز کو کاشتکاروں سے لازمی 25 فیصد گندم خریدنے کا پابند کیا تھا۔
اب پنجاب حکومت نے اس حکم کی خلاف ورزی کرنے اور 25 فیصد گندم نہ خریدنے والی فلور ملوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور کابینہ نے ایسی فلور ملوں کے لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
پنجاب کابینہ اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ویٹ سیکٹر کی ڈی ریگولیشن اور الیکٹرانک ویئر ہاؤس ری سیٹ سسٹم کے نفاذ کی تجویز کی بھی منظوری دی گئی۔ کاشتکار کو گندم اسٹور کرنے کی سہولت ملے گی اور اسٹوریج اخراجات حکومت برادشت کرے گی۔