بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

عید سے قبل ہی مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان تک جا پہنچی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اندرون سندھ سمیت کراچی میں عید سے قبل مرغی کے گوشت کو ایک بار پھر پر لگ گئے، چکن کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے افضل پرویز کی رپورٹ کے مطابق عید الفطر کے قریب آتے ہی منافع خور سرگرم ہوگئے، چکن مہنگا ہونے سے عام آدمی کے لیے گوشت کھانا ناممکن ہوچکا ہے۔

ماہ رمضان میں روزہ داروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی مہم ناکام ہوگئی اور بغیر کسی نتیجے کے دم توڑ گئی ضلعی انتظامیہ کے نمائندے ناجائز منافع خوروں کیخلاف محض دکھاوے کے اقدامات کرتے نظر آتے ہیں۔

- Advertisement -

کمشنر کراچی کی جاری کردی ریٹ لسٹ کے مطابق زندہ مرغی 428روپے جبکہ مرغی کا گوشت 666روپے مقرر کیا گیا ہے لیکن شہر کی کسی دکان پر اس قیمت پر مرغی کا گوشت دستیاب نہیں۔

دوسری جانب شہر میں عام طور پر مرغی کا گوشت 760روپے سے لے کر 800 روپے تک فروخت کیاجارہا ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جاتے تو عوام جو یقینیہ طور پر ریلیف مل سکتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں