جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والوں کے لئے بڑا ریلیف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز پر کجھور اوربیسن کی قیمت میں کمی کر دی گئی ، جس کے بعد 15 کلو بیسن 225روپے میں دستیاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کجھور اوربیسن کی قیمت میں کمی کر دی، ترجمان نے بتایا کہ بیسن 15 روپے فی کلو کمی کے ساتھ 225روپے میں دستیاب ہوگا۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا تھا کہ کجھورکا 500 گرام کا پیکٹ 10 روپےکمی کے ساتھ 235 روپےکاہوگا، وزیراعظم ریلیف پیکج کےتحت 19اشیا پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ اشیا کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، ان بنیادی اشیا کےعلاوہ دیگراشیا بھی رعایتی نرخوں پرفراہم کی جائیں گی۔

یاد رہے یوٹیلیٹی اسٹورز پر شہریوں کی سہولت کے لیے سبسڈی والی اشیا کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ کی شرط ختم کردی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ فیصلہ شہریوں کی سہولت اور سیل کو بڑھانے کیلئے کیا گیا تاہم آٹا،گھی،چینی کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ کی شرط برقرار رہے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں