تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

نوڈیل بریگزٹ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، رپورٹ

لندن: ایک تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نوڈیل بریگزٹ سے برطانیہ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔

جی ایم بی یونین کی ریسرچ کے مطابق ڈبل کے بغیر بریگزٹ سے اوسط فیملی کے شاپنگ بل میں سالانہ 800 پونڈ تک اضافہ متوقع ہے، یہ تجزیہ ہفتہ بھر کی اشیا کی خریداری کے اخراجات اور تجارتی معاہدے کے بغیر بریگزٹ کی صورت میں اشیا کی قیمتوں میں متوقع اضافے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

نوڈیل بریگزٹ کی صورت میں جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، ان میں مکھن، پنیر، چٹیناں، آلو اور شراب شامل ہیں۔

برائٹن میں یونین کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جی ایم بی کے جنرل سیکریٹری ٹم روچ نے کہا کہ ٹوری پارٹی کی قیادت کے جو امیدوار نوڈیل بریگزٹ کی بات کررہے ہیں انہیں اندازہ نہیں کہ اس سے محنت کش طبقے پر کیا گزرے گی۔

مزید پڑھیں: نوڈیل بریگزٹ: یورپ میں مقیم 13 لاکھ برطانوی شہریوں کا مستقبل کیا ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ سخت گیر خیالات کے حامی جیت جاتے ہیں تو روزمرہ کی اشیا کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں گی، انہوں نے سوال کیا کہ ٹوری پارٹی عوام کی زندگیوں کو ذاتی خواہشات کی بھینٹ کیوں چڑھانا چاہتی ہے۔

ٹم روچ نے کہا کہ ٹوری پارٹی کو شاید یہ اندازہ ہی نہیں ہے کہ عالمی تجارتی تنظیم کی شرائط سے جان چھڑانے کے نتائج کیا ہوں گے یا پھر یہ جان بوجھ کر اس کو نظر انداز کررہے ہیں۔

برٹش ریٹیل کنسورشیم (بی آر سی) کی چیف ایگزیکٹو ہیلن ڈکنسن نے کہا کہ ڈیل کے بغیر بریگزٹ کی صورت میں روزانہ کی بنیاد پر اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

Comments

- Advertisement -