اشتہار

کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20روپے اضافے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافہ کا اعلان کردیا گیا ، اضافے سے قیمت 210 روپے ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نےفی لیٹر دودھ کی قیمت میں بیس روپےاضافےکا اعلان کردیا۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی نےدودھ کی قیمت نہیں بڑھائی توگیارہ فروری سےاضافہ کردیا جائے گا۔

- Advertisement -

ڈیری فارمرزکے مطابق پٹرول اور چارے کی قیمت بڑھنے کے باعث دودھ کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے، دودھ کی قیمت بیس روپے اضافے سے 210 روپے ہو جائے گی۔

کمشنر سمیت انتظامیہ دودھ کی سرکاری قیمتوں پر عمل در آمد کرانے میں مکمل ناکام ہوگئی۔

شہر میں دودھ سرکاری قیمت ایک سو اسی کے بجائےایک سو نوے روپے میں پر فروخت کیا جارہا ہے۔

یاد رہے دسمبر میں کمشنر کراچی کی زیر صدارت دودھ کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ڈیری فارمرز کے سامنے ہتھیاڑ ڈالتے ہوئے ان کا مطالبہ مان لیا تھا۔

جس کے بعد کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا تھا،

اے آر وائی نیوز کے مطابق کمشنر کراچی کی زیر صدارت دودھ کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ڈیری فارمرز کے سامنے ہتھیاڑ ڈالتے ہوئے ان کا مطالبہ مان لیا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں