ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چینی کی فی کلو قیمت 6 روپے کم ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہورکی تھوک مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کمی ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تھوک مارکیٹ میں چینی 162 روپے فی کلو ہوگئی، پرچوں کی سطح پر چینی 175 سے 180 روپے فی کلو فرخت ہورہی ہے۔

شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں مزید کمی آنے کا امکان ہے، چینی مہنگی خریدی ہوئی ہے فوری طور پر سستی نہیں کرسکتے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی ڈویژن میں چینی ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی تھی۔

انتظامیہ کی جانب سے کئی گوداموں پر چھاپوں کے دوران ذخیرہ اندوز گرفتار کرکے گودام سیل کردیئے اور بھاری جرمانے عائد کئے گئے تھے۔

اے سی سٹی نے راولپنڈی کے دو گوداموں پر چھاپے مار کر ہزاروں من ذخیرہ کی گئی چینی برآمد کرکے گودام سیل کئے تھے۔

تلہ گنگ میں عبدالوحید نامی شخص کے گودام سے ایک لاکھ چوہترہزارپانچ سوپچاس کلو اور رحمان علی کے گودام سے پچاس ہزار کلو گرام چینی برآمد کرلی گئی تھی۔

صادق آباد لاوہ تلہ گنگ گودام سے پچیس ہزار کلو اورعرفان گودام سے پندرہ ہزار کلو ذخیرہ کی گئی چینی برآمد کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں