اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

کراچی میں مرغی کے گوشت اور انڈے کی قیمتوں نے ہوش اڑا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ماہ رمضان میں میں مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی، کراچی میں مرغی کا فی کلو گوشت 650 سے 680 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ماہ رمضان کے لیے مرغی اور انڈے سستے کرنے کے بجائے عوام کے لیے مہنگی کردیے گئے، کراچی میں مرغی کا فی کلو گوشت 650 سے 680 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

یکم رمضان کو مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 598 فی کلو اور دوسرے عشرے میں53روپے اضافے سے 651فی کلو اور زندہ مرغی کی قیمت 34روپے اضافے سے 420فی کلو کر دی گئی۔

- Advertisement -

عوام کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں ریلیف دینے کے بجائے پولٹری فارمرز نے طلب میں اضافے کا بہانہ بنا کر انڈے اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں حکومت بے بس نظر آتی ہے۔

مرغی کا گوشت بیچنے والوں کا کہنا ہے کہ پولٹری فارمرز مہنگائی کے اصل ذمہ دار ہیں جبکہ شہری کہتے ہیں کہ ماہ رمضان میں شہریوں کو سستی اشیاء فراہم کرنے کے حکومت کے دعوی دھرے کے دھرے رہ گئے، مہنگے پھلوں اور سبزیوں کے ساتھ کراچی میں مرغی اور انڈے کی قیمتوں نے ہوش اڑا دیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں