پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 30 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت صرف 50 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز ہے جب کہ ڈیزل 5 روپے 30 پیسے فی لیٹر تک سستا کرنے کی تجویز ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہے جس پر غور کرنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کریں گے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات نے مارچ 2025 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول کمیٹی نے جمعہ کو مارچ 2025 کے مہینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔
سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.73 درہم فی لیٹر ہوگی جو فروری میں 2.74 درہم فی لیٹر تھی۔
اسپیشل 95 کی قیمت 2.61 فی لیٹر ہو گی جو پچھلے مہینے 2.63 درہم فی لیٹر تھی۔
ای پلس زمرے کا پٹرول 2.54 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا جو فروری میں 2.55 درہم فی لیٹر تھا۔
ڈیزل
ڈیزل کی قیمت اب 2.77 درہم فی لیٹر ہوگی جو پچھلے مہینے 2.82 درہم فی لیٹر تھی۔