اسلام آباد : اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 سے تین روپے فی لیٹر کمی کی تجویز پر غور شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حتمی فیصلے کے بعد سمری حکومت کو بھجوائی جائے گی، تجویز میں پیٹرول 3 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے، اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔
- Advertisement -
خیال رہے کہ 15 روز قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، پیٹرول کی موجودہ قیمت 103.97 روپے فی لیٹر ہے۔
فی الوقت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 106.46 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 65.29 پیسے فی لیٹر ہے۔