پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافے کے بعد قوم پر ایک بار پھر مہنگائی کا بڑا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف شرائط پر پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، سیلز ٹیکس کے نفاذ سے قیمتوں میں مزید اضافے کی گنجائش موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پٹرول پر سیلزٹیکس کی شرح صفر ہے، ڈیزل پر لیوی میں اضافے، سبسڈی ختم کرنے سے20روپے 70پیسے اضافہ بنتا ہے۔

اس وقت ڈیزل پر لیوی40روپے،50پیسے تک بڑھائی جائے گی، ایک لیٹر ڈیزل پر اس وقت10روپے70پیسے سبسڈی دی جارہی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر آئی ایم ایف کی شرط پر سبسڈی ختم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کے تناسب سے نظرثانی بھی ہوگی، ڈالر کی قدر میں اضافے کے اثرات بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پڑیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرول پر6روپے8پیسے فی لیٹرسبسڈی ختم کردی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں