جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

"ملکی تاریخ میں پٹرول کی قیمتیں اس طرح کبھی نہیں بڑھیں”

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنے عرصے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایسے نہیں بڑھیں۔

یہ بات انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر اپنے ردعمل میں کہی۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں حکومتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزمل اسلم نے کہا کہ پاکستانیوں کی قوت خرید کے ساتھ ساتھ اب ان کا سفرکرنا بھی مشکل ہوجائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برھنے سے مہنگائی کا بڑا طوفان آئے گا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ غریب آدمی تو دور اب تو مڈل کلاس طبقہ بھی اس مہنگائی سے بری طرح متاثر ہوگا کیونکہ تنخواہ دار طبقہ اپنی تنخواہ تو گیس، بجلی کے بلوں اور پیٹرول میں ہی خرچ کر دے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ حکومت عوام کی بددعائیں لے رہی ہے، لوگوں میں افراتفری پیدا کررہی ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ گیس سیکٹر میں انہوں نے سارا بوجھ گھریلو صارفین پر ڈال دیا ہے، گھریلو صارفین گیس کے بل کی وجہ سے بہت پریشان ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں