بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

7 سے 8 ہزار روپے ملنے والا لیڈیز سوٹ 20 ہزار کا! معاملہ قومی اسمبلی تک پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک بھر میں خواتین کے کپڑوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا معاملہ قومی اسمبلی تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم این اے شگفتہ جمانی نے خواتین کے کپڑوں کی بڑھتی قیمتوں کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھادیا۔

شگفتہ جمانی نے کہا کہ برینڈز کا نام دے کر لوکل ٹیکسٹائل نے اپنی قیمتیں بڑھا دی ہیں، 7 سے 8 ہزار روپے ملنے والا لیڈیز سوٹ 20 ہزار کا ہوگیا، جو گھر سے اٹھتا ہے وہ ٹیکسٹائل کا بزنس شروع کر دیتا ہے اور اپنا نام رکھ لیتا ہے۔

 کفن بھی پھر برانڈڈ ہی سہی

جس پر پارلیمانی سیکرٹری تجارت ذوالفقارعلی بھٹی کا کہنا تھا کہ لوکل مارکیٹ اور ریٹیل مارکٹ پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہے، لوکل مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کی وجہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ذوالفقارعلی بھٹی نے کہا کہ کپاس پر ایف بی آر نے 11 فیصد سیلز ٹیکس لگایا ہوا ہےجوختم ہونا چاہیے، ہماری کپاس کی پیداوار زیادہ ہو اور امپورٹ کم ہو۔

پارلیمانی سیکرٹری تجارت نے بتایا کہ نئی ٹیکسٹائل پالیسی جون یا جولائی تک آ رہی ہے، وزیراعظم اعلان کریں گے ، پالیسی میں کپاس پر سیلز ٹیکس کو ختم کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے ایکسپورٹ بورڈ بنایا ہے ،چیئرمین خود،چاروں وزرائےاعلیٰ ممبر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں