بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

بھارت میں پنڈت کا قتل، آنکھیں نکال لی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج میں پنڈت کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جس کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول کی لاش جھاڑیوں سے ملی ہے اور اس کے جسم کے مختلف حصوں پر زخم موجود ہیں۔

مقتول کی شناخت 32 سالہ منوج کمار کے نام سے ہوئی جو پچھلے ایک سے ہفتے سے لاپتا تھا۔ اس کو آخری بار شیو مندر میں رات کے وقت دیکھا گیا تھا۔

- Advertisement -

منوج کمار کا بھائی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا سابق کارکن ہے۔

پنڈت کی لاش برآمد ہونے پر علاقہ مکینوں کی جانب سے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ لوگوں نے منوج کمار کے قتل کا سبب پولیس کی لاپراہی کو قرار دیا۔

احتجاجی مظاہرے میں دو پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ان کی ایک وین کو آگ لگا دی گئی۔

منوج کمار کے اہل خانہ نے منگل کے دن اس کے لاپتا ہونے کی رپورٹ پولیس کو دی تھی جس کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ لاش ک پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا، رپورٹ آنے کے بعد معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں