شہدادکوٹ: ڈیوٹی سے غیرحاضر رہنے والے درجنوں اساتذہ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے محکمے نے انھیں نوکریوں سے برطرف کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نوکری پر نہ آنے والے 44 پرائمری اساتذہ کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا، برطرفیوں کے آرڈرز ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن لاڑکانہ خلیل مہر نے جاری کیے، برطرف ہونے والوں میں 29 مرد اور 15 خواتین اساتذہ شامل ہیں۔
سندھ میں 4 سال سے تنخواہیں لینے والے گھوسٹ اساتذہ برطرف
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ تمام برطرف اساتذہ کا تعلق تحصیل قمبر کے پرائمری اسکولوں سے ہے، برطرف اساتذہ سال 2023 اور 2024 میں ڈیوٹی سے مسلسل غیرحاضر رہے۔
جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ گھوسٹ اساتذہ کو 31 جنوری کوحتمی شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے تھے، 18 فروری تک شوکاز کے جوابات جمع نہ کرانے والے اساتذہ کو برطرف کیا گیا۔