ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

‏’وزیراعظم اور حکومت آزادی صحافت پر قدغن نہیں لگائے گی‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آزادی اظہارپرغیرمتزلزل یقین رکھتے ‏ہیں وزیراعظم اورحکومت آزادی صحافت پرقدغن عائدنہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل جاویدکی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات کا اجلاس ہوا جس میں میڈیا ‏ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے قیام کی حکومتی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے پی ایم ڈی اےکے تصور پر بریفنگ اور فریقین کی جانب سے ‏پی ایم ڈی اے سے متعلق آرا کا اظہار کیا گیا۔

- Advertisement -

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ قائمہ کمیٹی نےوزارت اطلاعات سےتفصیلات طلب کی ہیں وزیراطلاعات نےکمیٹی ‏اجلاس میں پی ایم ڈی اےکےتصورپرروشنی ڈالی فریقین کی جانب سےپی ایم ڈی اے کے تصور پر آرا کا اظہار ‏کیا گیا۔

فیصل جاوید نے کہا کہ جعلی اورغلط معلومات کی ترویج واشاعت بڑامسئلہ ہے غلط معلومات کےسدباب ‏کیلئے قوانین میں بہتری مثبت تجویزہے پریس کونسل جیسےاداروں کےکردارمیں بہتری کیلئےتجویزمعقول ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کی ترقی اور آزادی اظہار کے فروغ کیلئےمل کر لائحہ عمل بنانا ہو گا کمیٹی کے سامنے ‏غور کیلئے تاحال پی ایم ڈی اےکامسودہ قانون نہیں، مسودہ قانون کمیٹی کےروبروپیش کئےجانےپرہی جائزہ ‏لیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں