ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

کسانوں کے لئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم نے کسانوں کے لئے ریکارڈ 1800 ارب روپے کے قرضے دینے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزرا کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رواں سال شدید بارشوں اور غیر متوع بارشوں کے باعث کسانوں کو شدید نقصان پہنچا، سندھ کے کاشت کاروں کو بہت نقصان ہوا۔

شہباز شریف نے بتایا کہ کسانوں کی مشکلات کم کرنے کے لئے ‘کسان پیکج’ کے تحت 1800 ارب روپے کے قرضہ جات دینے کا اعلان کیا ہے جوکہ اس سے قبل 1400 ارب روپے تھا جبکہ کسانوں کے قرضوں پر مارک اپ ادا کرنے کیلئے10ارب روپے مختص کررہےہیں

- Advertisement -

نیوز کانفرنس میں وزیراعظم نے اعلان کیا کہ اب ڈی اے پی کھاد کی فی بوری 11250روپے ہوگی کیونکہ فی ایکڑ پیداواربڑھانے کیلئے ڈی اےپی کا بہت اہم کردار ہے۔

گندم کے بیج تقسیم کرنے کا اعلان

وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گندم کے بیج کی 12 لاکھ بوریاں تقسیم کی جائیں گی اور اس 25 فیصد ادائیگی وفاق دے گا جبکہ 25 فیصد صوبہ دینے کا پابند ہوگا، اس کے لیے 13 ارب 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں بے زمین کاشتکاروں کے لیے پانج ارب روپے کے سبسڈائزڈ قرضے دیئے جائیں گے جبکہ زرعی شعبے میں اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز کے لیے 10 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

چھوٹے کسانوں کے قرضے معاف

نیوز کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں چھوٹے کسانوں کے قرضے معاف کیے جارہے ہیں جبکہ باہر سے پانچ سال تک پرانے ٹریکٹر کی درآمد کی اجازت دی جارہی ہے۔

سستا قرضہ مہیا کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان بے روزگار بچوں کے لیے جو زرعی شعبے میں 50 ارب روپے کے قرضے رکھے ہیں اور اس کے لیے حکومت پاکستان 6 ارب 40 کروڑ روپے سے شرح سود میں سبسڈی دے گی انہیں سستا قرضہ مہیا کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں