جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

وزیراعظم کی قوم سے بارانِ رحمت کیلئے نماز استسقا کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے قوم سے بارانِ رحمت کیلئے نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کر دی۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قوم سے درخواست ہے کہ نماز استسقا ادا کرے اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعامانگی جائے اور علمائے کرام خاص طور پر نماز استسقا کے اہتمام میں کردار ادا کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بارش برسنے سے ماحول میں بہتری آئے گی اور بیماریوں سے نجات ملنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے، دعائیں کی جائیں تا کہ انسانی زندگی کو اس تکلیف سے نجات مل سکے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبوں کے زیر اہتمام تمام مساجد میں نماز استسقا کا اہتمام کیا جائے موجودہ صورت حال میں باران رحمت کی شدید ضرورت ہے۔

خیال رہے پنجاب کے کئی شہروں پراس وقت بھی اسموگ چھائی ہوئی ہے، جس سے معمولاتِ زندگی متاثر ہیں، لاہور گیارہ سوبہتّر پوائنٹس کےساتھ ملک کےآلودہ ترین شہروں میں سرفہرست جبکہ ملتان تین سو بائیس پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبرپرہے۔

راولپنڈی دوسونوّے پوائنٹس کےساتھ تیسرے اوراسلام آباد دوسواٹھائیس پوائنٹس کے ساتھ چوتھےنمبرپرہے۔

اسموگ قوانین کی خلاف ورزی پرکریک ڈاؤن جاری ہے، چوبیس گھنٹوں میں آٹھ ہزار چار سو ستّتر سے زائد دھواں دینے والی گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں