وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے 6 روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں جب کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے 6 روزہ دورے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں جب کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پریس کانفرنس بھی ملتوی کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔