اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے اسدعمر کو اہم ٹاسک سونپ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے اپنے قابل اعتماد ساتھی وفاقی وزیر اسدعمر کو اتحادی جماعت ق لیگ سے کوآرڈی نیشن کا ٹاسک سونپ دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مونس الٰہی نے ملاقات کی جس میں انہوں نےآگے بھی ساتھ چلنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے ق لیگ سےکوآرڈی نیشن کیلئے اسدعمر کو مقرر کیا ہے ق لیگ سے تمام معاملات وفاقی وزیر اسدعمر طےکریں گے۔

مونس الٰہی نے ملاقات کے بعد ٹوئٹ کہا کہ نسلوں سے ہمارے خاندان نے ہمیشہ وعدوں کا احترام کیاہے وزیراعظم سے پاکستان کی بہتری کےلیےمل کر کام کرنے پر اتفاق کیا، ملاقات میں اسدعمر بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم نے لاہور میں ق لیگی رہنماؤں چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی سے ملاقات کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں