اشتہار

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے جس میں سپریم کورٹ فیصلے کے حوالے سے حکمت عملی پر قانونی مشاورت کی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس میں دوپہر دو بجے اجلاس ہوگا جس میں جس میں سپریم کورٹ فیصلے کے حوالے سے حکمت عملی پر قانونی مشاورت کی جائے گی جب کہ وفاقی کابینہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

اجلاس میں عدالتی اصلاحات بل کی مشترکہ اجلاس سے منظورکروانے پر بھی بات ہوگی اور اس حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

- Advertisement -

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، سعد رفیق، ایازصادق، عطا تارڑ، ملک احمد خان سمیت دیگر بھی شریک ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں