پیر, دسمبر 16, 2024
اشتہار

وزیراعظم نے شرح سود کا 13 فیصد پر آنا معیشت کیلئے خوش آئند قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شبہاز شریف نے پالیسی ریٹ کا 13 فیصد پر آنا ملکی معیشت کے لئے خوش آئند قرار دیدیا اور اسٹیٹ بینک کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔

میاں محمد شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کے لیے پالیسی ریٹ کا 13 فیصد پر آنا خوش آئند ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھےگا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، کم افراطِ زر کی شرح کی بدولت پالیسی ریٹ میں کمی آئی۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ امید ہے چند ماہ میں افراطِ زر میں مزید کمی ہوگی، وفاقی وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

 

اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا اعلان

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں کمی کردی ہے جس کے بعد ملک میں شرح سود 15 سے کم ہوکر 13 فیصد ہوگئی ہے، شرح سود میں 200 بیسز پوائنٹس کی کمی کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 4.9 فیصد پر آگئی ہے، مہنگائی کی شرح میں مزید کمی متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں