ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں وزیراعظم ہاؤس لیکس اور دیگر سلامتی امور پر مشاورت ہوگی۔

اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شریک ہوگی جبکہ سیلاب اور ملکی معاملات پر غور ہوگا۔ اجلاس میں ملک کی معاشی صورتِ حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ شریک ہوں گے جبکہ اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ شریک ہو سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں