جمعہ, جون 27, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 13 نکاتی ایجنڈا جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا جس میں ملکی معیشت سمیت دیگر اہم امور زیرغور ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے 13 نکاتی ایجنڈے کے تحت ملکی معاشی، سیاسی اور کرونا وباء کی صورت حال پر غور کیا جائے گا، میڈیا ہاؤسز کے بقایا جات سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ کو معاشرتی اشاریوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، کابینہ پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی تحقیقات پرکمیشن کی منظوری دے گی، یوروفائیو ڈیزل اور پیٹرول کی درآمد سے متعلق معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

کل ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ ای سی سی کے 22 جولائی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

دریں اثنا ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی، چیئرمین واپڈا اور ممبران کی تقرریوں پر قواعد وضوابط کا مسودہ پیش کیا جائے گا، یوایس ایف کمپنی کے سی ای اوکی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں