بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد وزیراعظم کی نااہلی ہونے جا رہی ہے، ترجمان پی ٹی آئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور:پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد وزیراعظم کی نااہلی ہونے جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عادل بازئی کو سپریم کورٹ نے بحال کیا تھا، شہباز شریف نے اپنا بیان حلفی جمع کروایا تھا، الیکشن کمیشن نے ایک ماہ تک سماعت کی، عادل بازئی کو نہیں بلایا۔

بانی پی ٹی آئی کو ابھی ڈیل آفر نہیں ہوئی، اگر ہوگی تو قبول کر لیں گے، فیصل واوڈا

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عجلت میں عادل بازئی کو نااہل کردیا گیا، جس نوٹری پبلک کے دستخط تھے ان کا بیان ہے عادل بازئی سےکبھی نہیں ملے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ فیصلے کے 3 دن بعد نوٹری پبلک سعید احمد پر مقدمہ درج کیا گیا، سپریم کورٹ سے سعید احمد کو تحفظ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم اور ڈیجیٹل نیشن کالے قوانین ہیں، ایسے قوانین کے خلاف ملک گیر احتجاج کرینگے۔

حکومتی کمیٹی پی ٹی آئی کو 28 جنوری کو تحریری جواب دے گی، عرفان صدیقی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں